Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول پر حاضری، نوافل ادا کیے

عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر پہنچے تھے۔( فوٹو ٹوئٹر)
وزیراعظم عمران خان  نے سعودی عرب پہنچنے پر مسجد النبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سنیچر کی شام  سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان سنیچر کی شب مدینے سے جدہ پہنچ گئے۔ جدہ آمد پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم جدہ سے عمرے کےلیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔

وزیرخارجہ، وزیر توانائی اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی  وفد میں شامل ہیں۔ ( فوٹو ٹوئٹر)

قبل ازیں مدینہ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پیر تھے۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔ 

مدینہ پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال مدینہ کے نائب گورنر نے کیا۔(فوٹو: عمران خان فیس بک)

قبل ازیں پاکستان کے وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران  ریاض میں ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

شیئر: