Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں نئی حکومت کے قیام کے لیے امن و امان ضروری ہے، وزیرخارجہ

دسمبر میں انتخابات کا انقعاد ہوا تو2014 کے بعد لیبیا کا پہلا الیکشن ہوگا۔ (فوٹو روئٹر)
لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا منقوش کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت طویل انتظار کے بعد اس سال کے آخر میں انتخابات کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لیبیا میں نئی حکومت کی جانب منتقلی کے لیے امن و امان کے ساتھ ساتھ  سیاسی و معاشی استحکام انتہائی ضروری ہے۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں گزشتہ روز جمعہ کی رات وزیر خارجہ نجلا منقوش نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔

صدارتی انتخاب کے لیے کارکنان امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے منتظر ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

وزیر خارجہ نے لیبیا کی حکومت کی طرف سے اعلیٰ سطحی کانفرنس کی میزبانی کے ایک دن بعد یہ بات کی ہے جس کا مقصد دسمبر کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے قبل لیبیا کے مشکل  مسائل حل کرنا تھا۔
پرامن منتقلی تک پہنچنے کے لیے سیکیورٹی اور عسکری امور پر توجہ دینی چاہیے اور لیبیا میں معیشت میں بہتری کو آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا میں انتخابات سے قبل اب بھی کئی ایسی رکاوٹیں ہیں جن کا حل ہونا بہت ضروری ہے۔
ملک کے انتخابی قوانین کے حل طلب مسائل، حکومتی کارکن اور مسلح گروہوں کے درمیان جھگڑےاور ملک کے مشرق اور مغرب کے درمیان تقریبا 10 سال سے خانہ جنگی کے باعث گہری دراڑ موجود ہے۔
24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے کارکنان آنے والے دنوں میں اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

 یہ لیبیا کے لیے بہتری کی جانب گامزن ہونے کا بڑا اشارہ ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

لیبیا میں یہ بات بھی سننے میں آرہی ہے کہ کچھ شخصیات جو لیبیا میں ہونے والی جنگ کے دوران نمایاں رہیں وہ بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔
نجلا منقوش نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لیبیا کے عوام انتخابات کے نتائج کو تہہ دل سے قبول کریں گی اور اگر یہ الیکشن منعقد ہوا تو2014 کے بعد لیبیا کا پہلا الیکشن ہوگا۔
منقوش نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی کانفرنس میں مغربی، علاقائی اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے قبل غیر ملکی افواج کا انخلا پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس لیبیا کےعوام کے لیے خوشی کی علامت ہےاور لیبیا کے لیے بہتری کی جانب گامزن ہونے کا بڑا اشارہ ہے۔
 

شیئر: