Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائٹ ہینڈ ڈرائیو پرانی گاڑیاں درآمد کی جا سکتی ہیں؟

پانچ برس سے زیادہ پرانی گاڑیاں مملکت لانے پر پابندی ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی کسٹم، زکوۃ اور ٹیکس اتھارٹی نے مملکت میں پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں مملکت میں درآمد نہیں کی جا سکتیں۔
علاوہ ازیں ٹیکسی یا پولیس سکواڈ میں رہنے والی گاڑیاں بھی لانے کی اجازت نہیں ہے۔
عربی روزنامہ عکاظ نے کسٹم اتھارٹی کے حوالے سے مملکت میں گاڑیاں درآمد کرنے کے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایسی گاڑیاں جو پانی میں ڈوبی ہوں یا کسی حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہونے کے بعد اس کی اصلاح کی گئی ہو، ان کو بھی مملکت میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
کسٹم قانون کے تحت ایسی گاڑیاں جو سکولوں میں نقل و حمل کے زیر استعمال رہی ہوں اور ان پر ایسی علامات بھی نصب ہوں انہیں بھی مملکت درآمد نہیں کیاجا سکتا۔ علاوہ ازیں ایسی گاڑیاں جن کا چیچس خراب ہو یا وہ گاڑیاں جن کے چیسی نمبرز میں غیر قانونی طور پر تبدیلی کی گئی ہو مسروقہ گاڑیاں بھی ممنوعہ زمرے میں شامل ہیں۔
مملکت میں مقیم غیر ملکی کو بسیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے گاڑیاں درآمد نہیں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
پانچ برس سے زیادہ پرانی گاڑیاں مملکت نہیں لائی جاسکتی البتہ نقل کے لیے چھوٹی بسیں جن کا وزن 3.5 ٹن سے کم ہو یا بڑی بسیں و ٹرک جن کا وزن 3.5 ٹن سے زائد ہو وہ اس زمرے میں شامل نہیں ہوں گی۔ چھوٹی بسیں و نقل و حمل کے لیے ہیوی ٹرانسپورٹ کی مد میں دس برس (پرانی) کی رعایت ہے۔
گاڑیاں امپورٹ کرنے سے قبل ان کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا جس میں خلیجی معیار کے مطابق ان گاڑیوں میں سہولتیں دی گئی ہوں مثال کے طورپر سرد ممالک کے لیے گاڑیوں کے انجن یا ٹائرز مختلف کیٹگری کے بنائے جاتے ہیں جبکہ گرم علاقوں کے لیے الگ اس لیے کوئی بھی گاڑی درآمد کرنے سے قبل اس معیار کو معلوم کرنا اور اس کا سرٹفیکیٹ حاصل کرنا انتہائی اہم ہے۔
سعودی شہری یا خلیجی باشندے کو ایک برس میں دوگاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت ہے جبکہ مقیم غیر ملکی تین برس میں ایک گاڑی درآمد کرنے کا حق ہوتا ہے۔ عیز ملکی اپنے نام پر درآمد کی گئی گاڑی کو تین برس تک فروخت نہیں کرسکتا۔

شیئر: