Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: کینسر کو شکست دینے والی سعودی خواتین WWE کے رنگ میں

چاروں خواتین کا زور دار تالیوں سے استقبال کیا گیا- (فوٹو العربیہ)
  کینسر کو شکست دینے والی چار سعودی خواتین کو ریاض سیزن  کے دوران WWE ریسلنگ رنگ میں لا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
 کینسر کو شکست د ینے پر چاروں سعودی خواتین کو منفرد طریقے سے اعزاز دیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ تفریحات نے تقریب کا اہتمام کیا، اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ رنگ میں پہنچنے پر چاروں خواتین کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

 اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی چلائی جاتی ہے- (فوٹو العربیہ)

یاد رہے کہ اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی مہم چلائی جاتی ہے۔اسے ’گلابی اکتوبر‘ کے نام سے یاد کیا جا رہا ہے۔
 40 برس اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں سینے کا کینسر عام ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مملکت میں سینے کے کینسر کی بروقت دریافت کا تناسب کافی کم ہے جو خواتین اس عارضے میں مبتلا ہوجاتی ہیں بیشتر زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔ شفا کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور علاج کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کینسر کا پتہ ابتدائی مرحلے میں میموگرام کے ذریعے  لگا لیا جائے تو ایسی صورت میں اس سے شفا کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: