Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپیس کمیشن عالمی خلائی ادارے کا رکن بن گیا

انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل فیڈریشن نے پیر کو سعودی عرب کی رکنیت کا اعلان کیا۔(فوٹو: شٹرسٹاک)
سعودی سپیس کمیشن نے انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل فیڈریشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل فیڈریشن نے پیر کو سعودی عرب کی رکنیت کا اعلان کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد مملکت میں خلائی شعبے کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل فیڈریشن ایک سرکردہ خلائی تنظیم ہے جو کہ 1951 میں قائم ہوئی۔ یہ تنظیم دنیا بھر کے سائنس دانوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے اور خلا میں تعاون کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم کی گئی تھی۔
کمیشن کے سی ای او محمد التمیمی نے کہا کہ خلائی صنعت ان شعبوں میں سے ایک ہے جسے وژن 2030 کے ذریعے ترقی کا ہدف بنایا گیا ہے جس کا مقصد مملکت اس شعبے میں عالمی رہنما بننا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن اس شعبے میں درکار مہارتوں کی سائنسی اور پیشہ ورانہ نشوونما کے ذریعے اور خلائی ٹیکنالوجی میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
محمد التمیمی نے کہا کہ ’عالمی سطح پر سعودی عرب کے قد کو بڑھانے اور بین الاقوامی سطح پر خلائی معیشت کی ترقی میں اس کے اہم کردار کو مستحکم کرنے کے لیے آج ہم بین الاقوامی خلائی فیڈریشن میں شمولیت پر خوش ہیں۔‘

شیئر: