Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی پہلی سینیٹائزنگ مشین

مشین یہ چار گھنٹے مسلسل کام کر سکتی ہے- (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کے لیے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی پہلی مشین کا افتتاح کر دیا-

جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے- (فوٹو: حرمین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)

الاخباریہ  کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا اولیں ہدف یہ ہے کہ مقدس مسجد کی صفائی ، سینیٹائزنگ اور اس کے فرش کو خشک رکھنے کے سلسلے میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے-
ّآج ہم نے سینیٹائزنگ کی جس مشین کا افتتاح کیا ہے وہ مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی مشین ہے- یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے- اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ کام احسن طریقے سے انجام دیا گیا ہے- قیادت کے شکر گزار ہیں
کہ  جس نے مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ اور صفائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراسہ مشین کی فراہمی میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے-ٗ

مشین فی گھنٹہ دو ہزار مربع میٹر صفائی اور سینیٹائزنگ کر سکتی ہے- (فوٹو: حرمین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)

ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ اس مشین کی یہ خاصیت ہے کہ یہ چار گھنٹے مسلسل کام کر سکتی ہے- اس میں پانی کی گنجائش 68 لٹر سے زیادہ کی ہے- یہ فی گھنٹہ دو ہزار مربع میٹر سے زیادہ جگہ کی صفائی اور سینیٹائزنگ میں موثر ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشین جدید ترین عالمی سٹینڈرڈ والی ہے- تازہ ترین سائنسی و ٹیکنالوجی مطالعات کا ثمر ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: