Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج کمشنری  میں غیر قانونی موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن جاری

علاقوں سے ناکارہ گاڑیاں بھی اٹھائی جارہی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن کی کمشنری الافلاج کے  متعلقہ حکام پورے علاقے کو خلاف ورزیوں سے پاک بنانے کی مہم شروع کیے ہوئے ہیں-
اس ضمن میں انہوں نے غیر قانونی موٹر سائیکلوں اور مختلف مقامات پر طویل عرصے سے کھڑی ناکارہ و بیکار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق الافلاج ٹریفک پولیس نے کمشنری کی سڑکوں پر نظر آنے والے بدنما مناظر کا نوٹس لیتے ہوئے  دسیوں موٹر سائیکلیں اور ناقابل استعمال پرانی گاڑیاں ضبط کرلیں- مالکان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے بھی کیے گئے جبکہ ناکارہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو محکمے نے اپنی تحویل میں لے لیا- 
یاد رہے کہ الافلاج ٹریفک پولیس غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف  تفتیشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے-
اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ جہاں بھی  بیکار گاڑی یا غیر قانونی موٹر سائیکل نظر میں آئے   اسے فوری طورپر قبضے میں لے کر مالک کے  خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی ـ

شیئر: