سعودی وزیر صحت کا دورہ جرمنی، صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر صحت کا دورہ جرمنی، صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
ہفتہ 22 نومبر 2025 21:14
سعودی وزیر صحت نے اپنی جرمن ہم منصب نینا ورکن سے بھی ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے جرمنی کے دورے میں حکام کے ساتھ صحت سے متعلق تعاون، ڈیجٹیل انووینش اور میڈیکل ٹیکنالوجی کی لوکلائزیشن کے حوالے سے اعلی سطح کی ملاقاتیں کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر صحت نے اپنی جرمن ہم منصب نینا ورکن سے ملاقات کی، جس میں صحت عامہ، میڈیکل ریسرچ اور انووینش میں تعاون پر بات کی۔
فہد الجلال نے فارماسیوٹیکل انوویشن کے مواقع پر تبادلہ خیال کےلیے جرمن ادارے ’بائر‘ کے ہیڈکوارٹر بائر کا بھی دورہ کیا۔
Caption
جرمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی جس میں صحت سے متعلق سرمایہ کاری کے مواقع اور ریسرچ پارٹنر شپ کا جائزہ لیا گیا۔
سیشن کے دوران سعودی نیشنل یونیفائیڈ پروکیورمٹن کمپنی نے سپلائی چین کی سپورٹ اور ٹیکنالوجی کو لوکلائز کرنے کے لیے جرمن کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔
سعودی وزیر صحت نے برلن میں سعودی سفارتخانے میں جرمنی میں زیر تعلیم طلبا سے ملاقات کی ، ہیلتھ ٹرانسفارمیشن کے عمل میں ان کے کرادار کی تعریف کی۔ انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے قیادت کے عزم کا اعادہ کیا۔