فرسان جزائر، سعودی عرب کے اہم قدرتی خزانوں میں سے ایک
فرسان تقریبا 200 مختلف سائز کے جزائر پر مشتمل ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
فرسان جزائر سعودی عرب کے سب سے اہم قدرتی خزانوں میں سے ایک ہے اور یہ تقریبا 200 مختلف سائز کے جزائر پر مشتمل ہے۔
ایس پی اے کےمطابق فرسان جزائر، مملکت کے کل ایک ہزار 285 جزیروں کا 15.6 فیصد ہیں اور 600 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہے۔
جنوبی بحیرہ احمر میں جازان کے ساحل سے تقریبا پچاس کلومیٹر دور واقع ہیں۔ یہ جزائر 84 سے زیادہ مرجان جزیروں پر مشتمل ہے جو ایک ہزار 50 مربع کلو میٹر پر محیط ہیں۔
یہ جزائر اپنے سفید ریتیلے ساحل، فیروزی پانی، بھر پور سمندری اور جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کے لیے جانے جاتے ہیں۔
جزائر فرسان میں آبی حیات کے لیے ماحولیاتی نظام کئی دہائیوں سے ایسی نایاب مخلوق کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

یہ جزیرے پودوں کی 180 سے زیادہ اقسام اور پرندوں کی 200 سے زیادہ اقسام کی آماجگاہ ہیں، اس کے ساتھ مینگروز کے جنگلات بھی موجود ہیں۔
سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے تحفظ کے لیے ان جزائر میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔
جزائر فرسان ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ وزیٹرز خصوصا غوطہ غوری اور ماہی گیری کے شوقین افراد کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
جزائر فرسان کے قومی جنگل کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، یہاں متعدد آثار قدیمہ بھی موجود ہیں۔
