Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درخت کاٹ کرفروخت کرنےوالے دو غیر ملکی گرفتار

ایک درخت کاٹنے پر20 ہزار ریال جرمانہ مقررہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ماحولیاتی تحفظ کے خصوصی یونٹ نے جدہ میں دو غیرملکیوں کو درخت کاٹنے اور انہیں کوئلے میں تبدیل کرکے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہےـ ملزموں کے قبضے سے درخت کاٹنے کے آلات اور 590 مکعب میٹر لکڑی اور کوئلہ بھی برآمد کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس  پی اے ‘ نے ماحولیاتی تحفظ  فورس کے ترجمان میجرالمالکی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گرفتار ملزموں میں سے ایک یمنی جبکہ دوسرا ایتھیوپیا کا باشندہ ہے۔‘

 

میجر المالکی کا مزید کہنا تھا کہ ’تحفظ ماحولیات کے قانون کے مطابق درخت کاٹنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جس کے مطابق فی درخت 20 ہزار ریال جبکہ لکڑی اور کوئلہ ذخیرہ کرنے پرفی مکعب میٹر16 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔‘
ترجمان ماحولیاتی تحفظ فورس کا کہنا ہے کہ ’مکہ اورریاض ریجن میں جنگلی حیات یا ماحولیاتی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کے بارے میں 999 جبکہ دیگر علاقوں میں 996 نمبر پراطلاع دی جائے۔‘

شیئر: