Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’درخت کاٹنے کی خلاف ورزیوں سے مطلع کریں‘

’درخت کاٹنے کی خلاف ورزی جہاں کہیں بھی دیکھیں تو فورا مطلع کریں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ کے تحت قومی مرکز برائے آپریشن 911 نے کہا ہے کہ درخت کاٹنے اور لکڑیوں کے غیر قانونی کاروبار کے متعلق ہمیں آگاہ کیا جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرکز نے کہا ہے کہ ’ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن کے رہائشی جہاں کہیں بھی درخت کاٹنے یا لکڑیوں کا کاروبار دیکھیں تو 911 پر فون کرکے اطلاع کریں‘۔
اس سے قبل ماحولیات کے تحفظ کی سیکیورٹی نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کے خلاف کوئی بھی اقدام ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
 

شیئر: