Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی پر 34 افراد کے خلاف کارروائی

ماحولیات کے تحفظ کی سپیشل فورسز کے ارکان کی تعداد گیارہ سو ہے۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب میں ماحولیات کے تحفظ کی سپیشل فورسز نے کہا ہے کہ مقامی لکڑی کی غیر قانونی منتقلی اور فروخت پر 34 افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض میں جن 34 افراد کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ان میں 21 سعودی شہری، نو سوڈانی باشندے، دو پاکستانی اور باقی دو کا تعلق یمن اور انڈیا سے ہے۔

 

ان افراد پر 52 ٹن مقامی لکڑی غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے اور اس کو فروخت کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔
ایس پی اے کے مطابق قانونی کارروائی اس مہم کا حصہ ہے جو وزارت داخلہ نے ماحولیات کے تحفظ کی خصوصی فورس کے ذریعے وزارت پانی و زراعت اور وزارت ماحولیات کے تعاون سے شروع کی ہے۔
اس مہم کے تحت ماحول کے تحفظ، وائلڈ لائف اور تنوع کو برقرار رکھنے کے لیے مملکت میں قوانین اور قواعد پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
ماحولیات کے تحفظ کی سپیشل فورسز کے ارکان کی تعداد گیارہ سو ہے۔
ادارے کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ساحر بن محمد الحربی نے عرب نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا تھا کہ اگلے چار برس میں ماحولیات کے تحفظ کی فورس کے ارکان کی تعداد دس ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

شیئر: