Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری نگر سے شارجہ پرواز کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملہ کیا ہے؟

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے شارجہ جانے والی انڈین پروازوں کو انڈین حکومت کی درخواست پر پاکستانی فضائی حدود ’صرف ایک مرتبہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 اکتوبر سے سری نگر سے تین پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے شارجہ پہنچی ہیں اور 4 نومبر تک مزید 8 انڈین پروازیں شارجہ جائیں گی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر کہا کہ انڈین پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’انڈیا کی درخواست پر صرف ایک فلائٹ کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ انڈیا کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے 23 اکتوبر کو سری نگر سے شارجہ کے لیے پروازوں کا افتتاح کیا تھا۔
امیت شاہ نے ورچوئلی راج بھون سے جھنڈی لہرا کر پہلی پرواز کا افتتاح کیا تھا۔
دوسری جانب انڈین زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے 23 اکتوبر کو اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ دیکھ اچھا لگا کہ فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینا ماضی کی چیز بن چکا، شاید دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے لیے اس میں امید ہو۔‘

واضح رہے  کہ 23 اکتوبر کو سری نگر سے شارجہ کے لیے پروازوں کا افتتاح کیا گیا ۔  گو فرسٹ جس سے آفیشلی گو ایئر کہا جاتا ہے،، انڈیا کی پہلی فضائی کمپنی ہے جو سری نگر سے انٹرنیشل پروازیں شروع کر رہی ہے۔

شیئر: