Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سناکشی کی اردو زبان میں دلچسپی

 ممبئی...بالی و وڈ اداکارہ سناکشی سنہا اردو زبان کو مہذب اور شیریں زبان مانتی ہیں۔ اردو کا تلفظ اور کس لفظ کا کہاں اور کیسے استعمال کیا جائے جاننے کی خواہاں رہتی ہیں۔ ان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ روزمرہ کی بات چیت میں زیادہ سے زیادہ اردو الفاظ کا استعمال کریں۔ وہ اکثر گانا سنتے ہوئے یا اسکرپٹ پڑھتے وقت اردو لفظ تلاش کرکے ان کا مطلب پوچھتی ہیں اور ان کا استعمال کرتی ہیں۔ فلموں میں دو مرتبہ ان کا نام اردو زبان سے لیا گیا ۔ فلم لٹیرا میں ان کا نام پاکھی تھا اور اب فلم نور میں نور ہے۔پاکھی کا مطلب اردو میں چاقو ہوتا ہے اور نور کا مطلب روشنی۔ سناکشی کو یہ الفاظ جس طرح سے بولے جاتے ہیں اور ان کے جو معنی ہیں اس کے باعث بہت پسند ہیں کیونکہ وہ سلمان خان کی طرح دبنگ کردار ادا کرنا بہت پسند کرتی ہیں ۔

 

شیئر: