انڈین ویب سائٹ پِنک وِلا کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 سال بعد بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل بننے جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فلم کی پوری کہانی وہی ہے جو پہلی فلم میں تھی اور اس بار بھی عامر خان، کرینہ کپور خان، آر مادھون اور شرمن جوشی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ اس کی ہدایاتکار راج کمار ہیرانی ہوں گے۔ اس پراجیکٹ کو ہیرانی کے ہمزوِدھو وِنود چوپڑا اور عامر خان بھی پروڈیوس کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کیا عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل آرہا ہے؟Node ID: 753151
-
’تھری ایڈیٹس‘ جس کی فلم میکنگ بھی دلچسپی سے خالی نہیںNode ID: 882986
-
15 سال بعد فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل، کہانی کیا ہوگی؟Node ID: 898145
رپورٹ کے شوٹنگ 2026 کی دوسری ششماہی میں شروع ہو گی فلم کا سکرپٹ فائنل ہو چکا ہے اور اس کے لیے پوری ٹیم بہت پُرجوش ہے۔
اس پیش رفت کے سامنے آنے کے بعد امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافی مبشر زیدی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عامر خان کی مصنوعی ذہانت سے تخلیق کی گئی ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ راج کمار ہیرانی اور عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل میں نے لکھا ہے، اس کے لیے عامر خان آپ کا شکریہ۔‘
اس اے آئی ویڈیو میں عامر خان کہتے ہیں کہ ’لوگ پوچھتے ہیں کہ 15 برس سے تھری ایڈیٹس کا سیکوئیل کیوں نہیں بنایا؟ دراصل ہمیں کوئی اچھا رائٹر نہیں مل رہا تھا، اس وجہ سے اتنے عرصے تک فلم نہیں بنائی۔’ ابھی پچھلے دنوں میں امریکہ گیا تھا، وہاں ایک رائٹر سے ملاقات ہوئی، انہوں نے سکرپٹ شیئر کیا، یہ اچھا سکرپٹ تھا، وہ پاکستانی رائٹر ہیں، ان کا نام مبشر علی زیدی ہے، انہیں پاکستان میں بہت سے لوگ جانتے ہیں، ہماری حکومت پاکستانیوں کو کام نہیں کرنے دیتی لیکن ان کا کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ وہ پاکستانی امریکن ہیں اور ان کی ایک کتاب بھی دلی سے چھپ چکی ہے۔‘
مبشر علی زیدی کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس اے آئی جنریٹڈ ویڈیو کو صحافیوں سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے سچ سمجھ کر شیئر کیا اور کچھ نے انہیں مبارک باد بھی دی۔
صارف فاطمہ کامران نے لکھا کہ ’عام طور پر سیکوئل پہلی فلم کی طرح جاندار اور کامیاب نہیں ہوتے، لیکن اس بار توقع ہے کہ اس کے سیکوئل میں زبردست اور قاتلانہ حسِ مزاح ہوگی۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ فلم پہلی فلم سے بھی زیادہ ریکارڈ توڑ کاروبار کرے، یا پھر عام لوگوں کے سر کے اوپر سے گزر جائے گا، لیکن ایک بات طے ہے، یہ فلم یقیناً ماسٹرپیِس ثابت ہوگی۔‘
عام طور پر سیکوئل پہلے جیسے جاندار اور کامیاب نہیں ہوتے۔۔
مگر یہاں سیکوئل میں اس قدر killer sence of humour متوقع ہے کہ یا تو فلم پہلے والی سے بھی ذیادہ ریکارڈ بزنس کرے گی ۔۔
یا عام پبلک کے سر سے گزر جاۓ گی ۔
مگر ہوگی یقینا ماسٹر پیس۔۔— Fatima Kamran (@FatimaK04706012) December 11, 2025
شاہد عالم شاہد نے ’زبردست فلم ہو گی۔‘

ابرار احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ آپ کی محنت کا بہترین اعتراف ہے۔ مبارک ہو۔‘
Ma Sha Allah.
It's a great achievement and recognition of your work.
Congratulations— Abrar Ahmed (@ridas_95) December 11, 2025
صحافی ثنااللہ خان نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے یہ کہانی بالکل ویسی نہیں ہوگی جیسی تھری ایڈیٹس والی تھی۔‘
مجھے یقین ہے یہ کہانی بالکل ویسی نہیں ہوگی جیسی تھری ایڈیٹس والی تھی
— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) December 12, 2025
صارف محمد رفیع نے لکھا کہ ’اپنے لوگوں کو اس لیول پر کام کرتے ہوئے دیکھ کر حقیقی خوشی ہوتی ہے۔‘
اپنے لوگوں کو اس لیول پر کام کرتے ہوئے دیکھ کر حقیقی خوشی ھوتی ھے
— Mohammad Rafi (@Rafimod) December 11, 2025
صحافی کاشف میر نے لکھا ’آخر کار، دشمن ملک کے لیے ایسا اعلیٰ پائے کا کام کرنا اور پھر اتنی خوشی سے اس کا اعلان بھی کر دینا، بھائی یہ تو سیدھی سیدھی کرم نوازی لگتی ہے۔ دشمن کو اچھا دکھانے والے بندے اپنے ملک کے کتنے وفادار ہو سکتے ہیں، یہ تو ہمیں ایک فیچر سٹوری میں تحقیق کرنا پڑے گی۔‘

اس کے بعد مبشر علی زیدی نے ایک دوسری اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی جس میں عامر خان سابقہ ویڈیو کی وضاحت کر رہے ہیں۔ اس میں عامر خان کہتے ہیں کہ ’مبشر علی زیدی نے میری اے آئی سے بنائی ہوئی ویڈیو کیا پوسٹ کی آپ نے گروک سے پوچھ پوچھ کر گروک کو پریشان کر دیا۔‘
عامر خان نے اپنے سابقہ بیان کی وضاحت اور مبشر علی زیدی سے نئی فرمائش کردی pic.twitter.com/NCkN8xoukO
— Mubashir Ali Zaidi (@MubashirAZaidi) December 11, 2025












