Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں کورونا ضوابط پر عملدرآمد کے لیے تفتیشی کارروائیاں

میونسپلٹی کی ٹیموں نے گزشتہ دو روز میں 2748 تفتیشی دورے کیے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں میونسپلٹی کی جانب سے کورونا ضوابط پرعمل درآمد کےلیے تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی کی ٹیموں نے گزشتہ دو روز میں 2748 تفتیشی دورے کیے ہیں۔ 
 ریجنل میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے پرچار دکانیں سیل کی ہیں جبکہ ضوابط کی معمولی خلاف ورزیوں پر97 دکانداروں کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے۔
 تفتیشی ٹیموں کی جانب سے وزارت صحت کےمقرر کردہ ضوابط پرعمل درآمد کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس ضمن میں بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دکاندار جو ضوابط پر عمل نہیں کرتے اور دکانوں یا مارکیٹوں میں آنے والوں کے توکلنا چیک نہیں کرتے ان پرقانون شکنی کی دفعہ لاگو کی جاتی ہے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مارکیٹوں اور تجارتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آنے والوں کے توکلنا اسٹیٹس کو چیک کرنے کے بعد انہیں دکانوں یا مارکیٹوں میں آنے دیں۔
ایسے افراد جنہو ں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی انہیں مارکیٹوں، سرکاری یا نجی اداروں اور عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
وزارت صحت کی جانب سے مقررہ ضوابط کے تحت بند مقامات پرماسک کی پابندی لازمی ہے اس حوالے سےبلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بند مقامات پرماسک کی پابندی کرائی جائے۔

شیئر: