Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 72 تجارتی ادارے سیل

میونسپلٹی حکام نے تجارتی مراکز اور دکانوں کے 1222 تفتیشی دورے کیے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 72 تجارتی اداروں کو سیل کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز اور معاونین نے بازاروں، تجارتی مراکز اور دکانوں کے 1222 تفتیشی دورے کیے جس کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ سامنے آئی ہیں۔
الشرقیہ میونسپلٹی کے شکایات مرکز 940 پر احتیاطی تدابیر اور بلدیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کی 8 رپورٹس موصول ہوئیں جس پر میونسپلٹی نے یہ کارروائی کی گئی ہے۔
میونسپلٹی کے حکام نے مختلف تجارتی مراکز اور غذائی اداروں اور دکانوں کے دورے کرکے توکلنا سٹیٹس اور گاہکوں کا درجہ حرارت چیک کرنے کی بھی خلاف ورزیاں نوٹ کیں جبکہ سماجی فاصلے کی بھی پابندی نہیں ہورہی تھی۔
الشرقیہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز یا کسی بھی حوالے سے کوئی بے ضابطگی دیکھی جائے تو 940 شکایات سینٹر پر رپورٹ کی جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: