Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ کے مقامی نوجوانوں کےلیے تربیتی پروگرام سے نئے مواقع

سٹار ٹورازم انسٹی ٹیوٹ نے دو الگ الگ پروگرام تیار کیے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں الددرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کمیونٹی ٹیم نے شخصیت کو نکھارنے میں سرمایہ کاری کے مشن کے ایک حصے کے طور پرسٹار ٹورازم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو ایک سلسلہ وار تربیتی پروگرام فراہم کیا جا سکے اور کمیونٹی کو مہمان نوازی کے شعبے میں اس کا حصہ بننے میں مدد مل سکے۔
عرب نیوز کے مطابق پروگرام کو سعودی مہمان نوازی کی مستند اقدار کے ساتھ بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ نوجوانوں کو مملکت کی بڑھتی ہوئی ٹریول انڈسٹری کے فوڈ اینڈ بیوریج کے شعبے میں مہارت اور معلومات سے آراستہ کیا جا سکے۔
سٹار ٹورازم انسٹی ٹیوٹ نے دو الگ الگ پروگرام تیار کیے ہیں۔ پہلا بارسٹا ٹریننگ سیشن تھا جو کافی بنانے کا شوق رکھتے تھے۔ دوسرا ان نوجوانوں کے لیے ایک اسسٹنٹ شیف پروگرام تھا جو سعودی کھانوں کے بارے میں مزید جاننے کے خواہشمند تھے۔
15 نوجوان مردوں اور 15 نوجوان خواتین نے اس پروگرام حصہ لینے کے لیے درخواست دی تھی جنہیں مملکت کے بہترین انسٹرکٹروں نے سکھایا تھا۔ ہر انسٹرکٹر نے شوقین طلبہ کو اپنی مہارت فراہم کی جن کے ساتھ کافی اور کھانا پکانے سے متعلق مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر 30 شرکا میں سے ہرایک کو فوڈ اور بیوریج کے شعبے میں متعدد مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا۔ یہ کاروبار کمیونٹی کے ساتھ اپنی مصروفیت کو بڑھاتے اور نوجوان مقامی ٹیلنٹ کو اپنے عملے میں شامل کرنے میں بہت زیادہ خوش تھے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سینئیر کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر سارہ الحسینی نے اس پراجیکٹ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان نوجوانوں کو ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں جن کے بارے میں وہ بے حد جذباتی محسوس کرتے ہیں۔ میں انہیں الدرعیہ کے مقامی ریستوراں اور کافی ہاؤسز میں پھلتے پھولتے دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی اور مجھے یقین ہے کہ الدرعیہ کے لوگ بھی انتظار نہیں کر سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وہ وسیع تر مقامی کمیونٹی کے ساتھ الدرعیہ کی روح ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ جس بھی میدان کا انتخاب کریں ان کے پاس اس میں کامیابی کے مواقع ہوں۔‘
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پارٹنر سٹار ٹورازم انسٹی ٹیوٹ سعودی عرب میں ہاسپیٹلٹی اور سیاحت کا ایک سرکردہ ادارہ ہے اور معروف سوئس ہاسپیٹلٹی کمپنی کا تعلیمی بازو ہے۔
سٹار ٹورازم انسٹی ٹیوٹ کا قیام مملکت کی بڑھتی ہوئی سیاحتی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لایا گیا تھا جو سعودی سیاحتی سہولتیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بین الاقوامی معیار پر لانا چاہتے ہیں۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کام الدرعیہ کو ایک عالمی اجتماع کی جگہ میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھے گا جس میں دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جائے گا اور وہ سعودی ثقافت کا مرکز ہو گا۔

شیئر: