Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’راوی الدرعیہ‘ مقابلے جیتنے والوں نے اپنی کہانیاں بیان کیں

مقابلہ جیتنے والوں نے المقبل اور انزیریلو کے ساتھ سلوا پیلس کے سامنے گروپ فوٹو بنوائی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں الدرعیہ گیٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے کہانی بیان کرنے کا مقابلہ ’راوی الدرعیہ‘ جیتنے والے 12 نوجوانوں نے سعودی عرب کی تاریخ کے حوالے سے کہانیاں بیان کیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس مقابلے کا مقصد یہ تھا کہ طلبہ سعودی عرب کی تاریخ، کہانی بیان کرنے کے فن اور روایات کے بارے میں سیکھیں۔
اس مقابلے میں مختلف سکولوں کے دو لاکھ 50 ہزار طلبہ نے خود کو رجسٹرڈ کروایا اور 12 ہزار نامزدگیاں موصول ہوئیں۔

 

فائنل میں جیتنے والے 12 امیدواروں نے تاریخی سعودی شخصیات، کرداروں اور روایات کی کہانیاں بیان کیں۔
ان میں سے ایک جودی علی الامرا بھی تھے، جنہوں نے سعودی عرب کی گھوڑوں کے لیے محبت اور سعودی تاریخ میں ان کے کردار کی کہانی بیان کی۔
ان کہا کہنا تھا کہ ’میں فخر محسوس کر رہا ہوں کیونکہ براہ راست پرفامنس سے پہلے ابتدائی طور پر کئی راؤنڈز تھے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں یہ سب کر لیا۔‘
پرفارمنس کے بعد انہیں وزارت تعلیم میں جنرل ایجوکیشن کے انڈر سیکریٹری محمد المقبل اور ڈی جی ڈی اے کے سی ای او جیری انزیریلو نے ایوارڈز تقسیم کیے۔
تقریب کے بعد مقابلہ جیتنے والوں نے المقبل اور انزیریلو کے ساتھ سلوا پیلس کے سامنے گروپ فوٹو بنوائی اور کھانا کھایا۔

شیئر: