Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرجیکل اسٹرائیک میں رابطے کافقدان بڑی رکاوٹ

نئی دہلی .... فوجی ہیلی کاپٹروں کے یونٹ اور زمین پر فوج کے درمیان رابطے کے فقدان سے فوج کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیک کےلئے طیاروں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی صلاحیت میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔ یہ بات ایک نئی رپورٹ میں بتائی گئی ۔فضا سے زمین پر مواصلات کے ناقابل بھروسہ ذرائع سے پائلٹ آخری منٹ میں اپنا جنگی منصوبہ تبدیل کرسکتا ہے۔ ِآرمی کے ڈیزائن بیورو نے فوجی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں اور گراﺅنڈ پر موجود فوجوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی سفارش کی اور کہا کہ اس قسم کے 28نئے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پچھلی رپورٹ میں بیورو نے اس قسم کے اضافی 50مسائل کی نشاندہی کی تھی۔ آرمی کے جدید ترین ہلکے ہیلی کاپٹروں کو اگرچہ ہائی فریکوئنسی کے ریڈیو سیٹس دیئے گئے ہیں لیکن رابطے کا طریقہ کار انتہائی ناقابل اعتبار ہے ۔ فوج نے اب اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے فضا سے زمین پر رابطے کیلئے انتہائی جدید آلات خریدنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

شیئر: