Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیر و تفریح کے مقامات

صحرا میں آپ کے سر پر لاکھوں ستارے بے مثال ماحول فراہم کرتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے بہت سے علاقوں میں موسم سرما شروع ہونے کے باعث سیاحت اور سیر تفریح کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہاں پر چھٹیوں کے موقع پر بہت سے مختلف گروپس ہائیکنگ ٹور اور اندرون ملک دیگر تفریحی پروگرام کا اہتمام کر رہے ہیں۔

یہاں ایسے علاقے ہیں جو ہمیں خوابوں کی دنیا میں لے جاتے ہیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

اس کے علاوہ  سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی مختلف علاقوں کی سیر و تفریح کا بھی انتخاب کرتے ہیں، بہت سے لوگ آن لائن بکنگ کو ترجیح دیتے ہیں انہیں کیمپنگ کی سہولت  بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں موجود  صحرا کی زندگی کی خوبصورتی کو بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
جدہ میں مقیم ایک ہندوستانی تارکین وطن یاسمین خاکی نے بتایا ہے کہ وہ سعودی عرب کی علاقائی خوبصورتی دیکھنے کا شوق رکھتی ہیں اور وہ آنے والےموسم سرما میں اپنے بچوں کے ہمراہ ان علاقوں کی سیر و تفریح کی منتظر ہیں۔
یاسمین خاکی کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب سے ایک خاص قسم کی محبت ہے۔

آپ کہیں بھی ہوں اپنے آپ کو دنیا کے وسط میں تصور کرتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

ایک 35 سالہ کینیڈین نوجوان جو 2018 سے سعودی عرب میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں  یہاں پر اپنے ابتدائی دنوں میں اتنا زیادہ خوش نہیں تھا۔  ایک ایسے ملک سے جہاں بہت زیادہ جنگلات اور ہریالی ہے وہاں سے ایسے ملک میں آنا جہاں صحرا موجود ہوں تھوڑا مشکل لگتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے جلد ہی اس بات کا  احساس ہو گیا کہ میں نے اس ملک اور اس کے پرکشش مقامات کے بارے میں پوری طرح سے نہیں سن رکھا تھا۔
کینیڈین نوجوان نے مزید بتایا کہ مجھے ایک مرتبہ العلا جانے کا اتفاق ہوا، وہ ایک ایسی جگہ ہے جو ہمیں خوابوں کی دنیا میں لے جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری رائے ہے ہو سکتا ہے دیگر لوگ اس سے ہٹ کر سوچتے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں  نے یہاں کے  صحرا کو  اپنے ملک کے ہرے بھرے جنگل کی نسبت کہیں زیادہ پرسکون پایا۔  انتہائی پرسکون ماحول میں ایک خیمے کے پاس آرام کرنے کا احساس اور آپ کے سر پر لاکھوں ستارے ایک بے مثال ماحول فراہم کرتے ہیں۔

کئی غیر ملکی موسم سرما میں ان علاقوں کی سیر کی منتظر ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب کے مغربی علاقے جدہ،  ینبع  اور املج  شمال اور جنوب کے دیگر شہروں کی طرح قدرے سرد علاقے نہیں ہیں لیکن اس علاقے کی  ٹھنڈی شامیں اب بھی بہت سے  مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے دلکشی کا باعث ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ مزید خوبصورت مقامات میں تبوک  کی  وادی  الدیسہ  اور العلا  کا علاقہ جو ریاض کے پاس موجود ہے۔ مشرقی ریجن کے قریب صحرائے نافود، الاحساء نخلستان اور پیدل سفر کرنے والوں کے لیے القرا پہاڑ کی چوٹی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے جنوبی پہاڑ وں کے علاوہ یہاں موجود جنگل میں پیدل سفر اور کیمپنگ کے لیے بہترین مقام  ہیں۔
یہاں مقیم ٹیکساس کی رہائشی  ایلمر سانتامریا کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی یہاں کے صحرا کی سیر کر چکی ہیں۔
ایلمر نے مزید بتایا کہ میرے لیے یہاں کی سب خوبصورت بات یہ ہے کہ آپ کہیں بھی ہوں، آپ خود کو دنیا کے وسط میں محسوس کرتے ہیں یہ احساس بہت پرسکون ہے، جس میں  شفاف  آسمان اور ان گنت  ستارے نظر آتے ہیں۔
 

شیئر: