Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں جمعرات کو نماز استسقا کی اپیل 

مملکت کی تمام مساجد میں صلاۃ استسقا کا اہتمام کیا جائے گا( فائل فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپیل کی ہے کہ  جمعرات کو صلاۃ استسقا ( بارش کے لیے خصوصی نماز) کا اہتمام کرکے بارش کی دعائیں کریں‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت بھر میں جمعرات 4 نومبر 2021 کو صلاۃ استسقا ادا کی جائے۔ سب لوگ گناہوں کی مغفرت طلب کریں، توبہ کریں، اللہ تعالی سے رجوع کریں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بندوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ ان کا دکھ درد دور کرنے کی کوشش کریں۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالی ایسا کرنے پر ہماری تکلیف دور اوربارش کی دعا قبول کرلے‘۔
شاہ سلمان کی ہدایت پر حرمین شریفین اورمملکت بھر کی تمام مساجد میں صلاۃ استسقا کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

شیئر: