Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فربہ سعودی کامیاب آپریشن کے بعد شادی کا خواہشمند

علاج سے 180 کلو گرام وزن کم کرنے میں کامیابی حاصل کی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کےمعروف ترین فربہ نوجوان منصور الشراری 180 کلو گرام وزن سے نجات حاصل کرنے کے بعد نئی زندگی سے لطف اندوز ہونے کےلیے شادی کا پروگرام بنانے لگا- 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الشراری نے کہا کہ اس کی حالت تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی تھی-
اسے اپنے کام کرنے کے لیے چلنے کے بجائے گھسٹنا پڑتا تھا-  تقریبا 4 ماہ کنگ سعود یونیورسٹی میڈیکل سٹی میں گزارے- پہلے اس کا وزن 450 کلو گرام تھا جبکہ اب 180 کلو گرام گھٹ کر 225 کلو گرام رہ گیا ہے- 
الشراری نے توجہ دلائی کہ وہ کنگ سعود یونیورسٹی کی میڈیکل سٹی کے جم میں طبعی علاج کی ایکسرسائز کرتا رہا جبکہ سوئمنگ پول میں بھی ضروری ایکسر سائز کی پابندی کی- 
الشراری نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب وہ فطری انداز میں سانس لینے لگا ہے- اچھی طرح سے سو پاتا ہے- اب تو وہ شادی کے بارے میں بھی سوچنے لگا ہے- 
الشراری کا کہنا ہے کہ اب وہ 70 میٹر تک چہل قدمی کرسکتا ہے- ایک ماہ بعد علاج کا دوسرا دور شروع کرے گا-

شیئر: