Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: فلیٹ میں آتشزدگی ، تین بچے معمولی زخمی

 جدہ میں ایک فلیٹ میں لگنے والی آتشزدگی پرقابو پالیا گیا ـ شہری دفاع کے اہلکار فلیٹ میں محصور ہوجانے والے تین بچوں کو بھی محفوظ طریقے سے فلیٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ـ 
 عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں مزید کہا ہے کہ آگ جدہ کی  ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی ـ شہری دفاع کے یونٹ وہاں پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ فلیٹ میں تین بچے پھنسے ہیں جنہیں نکالا نہ جاسکاـ
شہری دفاع کے فائرفائٹرز نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے فلیٹ میں محصور ہونے والے تینوں بچوں کو بحفاظت نکال لیا بعدازاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ـ 

شیئر: