Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پٹرول سٹیشن پر کھڑے فیول ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی

حادثہ پٹرول پمپ کے ٹینک میں پٹرول بھرنے کے دوران پیش آیا(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کے شہر تبوک میں سنیچر کو ایک فیول ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ حادثہ پٹرول سٹیشن کے ٹینک میں پٹرول بھرنے کے دوران پیش آیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے میڈیا ترجمان نے بتایا تبوک کے کنگ خالد روڈ پر واقع پٹرول سٹیشن پر آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔

شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا(فوٹو عکاظ)

فوری طور پر شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فیول ٹینکر تباہ ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر میں پٹرول سٹیشن کے ٹینک میں ڈیزل کی منتقلی کے بعد آگ لگی۔

شیئر: