Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسروقہ گاڑیوں کے پارٹس فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

گروہ کے ارکان مسروقہ گاڑیوں کے پارٹس مارکیٹ میں فروخت کیا کرتے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرائم یونٹ نے مسروقہ گاڑیوں کے پارٹس فروخت کرنے والے 8 رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق پولیس کو شاہراہوں اور مختلف مقامات پرکھڑی خراب گاڑیوں کے چوری ہونے کی متعدد رپورٹس موصول ہوئی تھیں ـ
گاڑیوں کے چوری ہونے کی رپورٹ پرمحکمہ انسداد جرائم کے خصوصی یونٹ کو کیس ارسال کیا گیا تاکہ شاہراہوں سے گاڑیاں چرانے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کیا جاسکے ـ
اینٹی کرپشن یونٹ نے جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا کرانہیں گرفتار کرلیا ـ ریجنل پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گروہ آٹھ افراد پرمشتمل ہے جن میں 7 سوڈانی اور ایک مصری باشندہ شامل ہے ـ
گرفتار کیے گئے تمام افراد غیر قانونی طورپرمملکت میں مقیم تھے ـ مذکورہ گروہ ایسی گاڑیوں کو تلاش کرتے تھے جو کافی عرصے سے کھڑی ہوتی تھیں اور انکی کوئی دیکھ بھال نہ کی جاتی تھی ـ
ملزمان شاہراہوں اور محلوں میں کھڑی خراب گاڑیاں لوڈ کرتے اور انہیں اپنے اڈے پر لے جاتے جہاں انہیں کھول کر انکے پارٹس پرانے پارٹس والی دکانوں میں فروخت کردیتے تھے ـ
میجر خالد نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف گاڑیاں چرانے اور غیر قانونی طورپرقیام کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ قائم کرکے انہیں محکمہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ـ

شیئر: