Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی ریاض میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد زخمی  

ہلال احمر کی فیلڈ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں شمالی ریاض کے العاصمہ محلے میں ٹریفک حادثے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
اخبار  24 کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان یاسر الجلاجل نے بتایا کہ چار فیلڈ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ 
ترجمان نے کہا کہ دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر پانچ زخمیوں کو الایمان ہسپتال اور کنگ سعود میڈیکل سٹی میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہلال احمر کے ترجمان نے کہا کہ بعض افراد ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی مدد کے لیے  جانے والی ایمبولینسوں کے پیچھے جاتے ہیں- یہ قانونا منع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے ہلال احمر کے  اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں مشکل پیش آتی ہے۔  
علاوہ ازیں کئی لوگ ٹریفک حادثہ ہوتے ہی جمع ہوجاتے ہیں- اس طرح امدادی ٹیموں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشواری پیش  آتی ہے۔

شیئر: