Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں 40فیصد ملازمتیں چھن جانے کا خدشہ

واشنگٹن..... انسان کس طرح نت نئی مشینوں او ربالخصوص روبوٹ کی وجہ سے بے روزگاری کی جانب جارہا ہے۔ اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تازہ ترین سروے سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ میں40 فیصد ملازمتیں انسانوںسے چھن جانے والی ہیں اور اسکے نتیجے میں روبوٹ کو ملازمتیں دیدی جائیں گی۔ اگر یہی صورتحال رہی تو محتاط اندازے کے مطابق 2030ءتک امریکہ کی 38فیصد ملازمتوں پر مشینی ملازمین کام کررہے ہونگے۔اس رپورٹ میں نہ صرف انسان کی بے روزگاری کی نشاندہی کی گئی اور نت نئے خدشات ظاہر کئے گئے بلکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالیاتی اداروں کی 61فیصد ملازمتیں انسان سے چھن سکتی ہےں تاہم بہت سے لوگوں کا کہناہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں کہ اگر ایسا ہونے میں 50سے 100سال تک کا عرصہ لگے گا۔ اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں 30فیصد ، جرمنی میں 35فیصد اور جاپان میں 21فیصد ملازمتوں سے انسان محروم ہوسکتا ہے اور ایسا 2030ءتک ضرور ہوجائیگا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو موچن نے میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ سردست ایسا کوئی خطرہ نہیں مگر 100سال بعد کی بات کوئی نہیں جانتا۔

شیئر: