Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکیوم ٹرین، عمرے کی ادائیگی کی شرط، 15 لاکھ ڈالر کا فیس ماسک اور کیٹ واک سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں 15 لاکھ ڈالر کے فیس ماسک کی نمائش، کلاسک کار میلے میں 500 گاڑیاں اور سڑک پر دوڑتے لکڑ بھگے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
ویکیوم ٹرین: ریاض سے ابوظبی تک کا سفر 48 منٹ میں مکمل کرنے کا خواب

عرب حکومتوں اور کاروباری کمپنیوں کے اشتراک سے امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی ’ورجن ہائپر لوپ‘ کے تحت تیار ہونے والی ویکیوم ٹرین تکمیل کے قریب ہے جو مشرق وسطیٰ میں چلنے والی نہ صرف اپنی نوعیت کی پہلی ٹرین ہوگی 
ریاض سیزن کے جیولری سیلون میں 15 لاکھ ڈالر کے فیس ماسک کی نمائش

سونے اور تین ہزار 608 سیاہ اور سفید ہیروں سے مزین ایک فیس ماسک جو مبینہ طور پر دنیا کا سب سے مہنگا فیس ماسک ہے، ریاض سیزن کے جیولری سیلون میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے،جسے مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی زیورات کی نمائش کہا جاتا ہے
الدرعیہ کلاسک کار میلے میں 500 گاڑیاں، شائقین کی غیر معمولی دلچسپی

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ویژول آرٹس ایسوسی ایشن کا قیام

سعودی عرب کی  انسانی وسائل و سماجی ترقی کی  وزارت نے ایک سعودی ویژول آرٹس ایسوسی ایشن کے قیام کا حال ہی میں اعلان کیا ہے۔
اونٹ فیسٹول میں خواتین کو بھی شرکت کی اجازت

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹول کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ میلے میں خواتین بھی شرکت کرسکتی ہیں۔
المجاردہ کمشنری میں سڑک پر دوڑتے لکڑ بھگے کی وڈیو وائرل

سعودی عرب میں المجاردہ کمشنری میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی لکڑ بھگے کی وڈیو نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا۔
زیتون اور کھجور کے 18 ملین درخت 

الجوف ریجن میں زیتون اور کھجور کے 18 ملین درخت گرین سعودی عرب کی عکاسی کر رہے ہیں  
 العلا میں نوادرات کی نمائش 

العلا میں مختلف ادوار میں کھدائی کے دوران دستیاب ہونے والے نوادرات کی نمائش کی جارہی ہے  
 سعودی رائل ایئر فورس اور امریکہ فضائیہ کی مشقیں 

سعودی رائل ایئر فورس اور امریکی فضائیہ نےعلاقائی سلامتی کے تحفط کےلیے مشترکہ مشقیں مکمل کرلیں۔فضائی مشقوں میں سعودی رائل ایئر فورس کے ایف پندرہ سی لڑاکا طیاروں اور امریکی فضائیہ کے بی ون سٹریٹجک بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔ 
 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام 

جدہ اسلامی بندر گاہ پہنچنے والے مسالوں کی کھیپ میں منشیات کی بڑی تعداد ضبط کی گئی ہے۔مسالوں کی کھیپ میں 17 لاکھ 85 ہزار نشہ آور گولیاں چھپا کر لائی جارہی تھیں‘۔ 
 کیٹ واک کا عالمی دن  

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں کیٹ واک کا عالمی دن منایا گیا جس میں وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کے علاوہ مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔اس کے تحت کھلی فضا میں واک کرنے اور ورزش کرنے کی اہمیت سے آگاہی اور بلی نسل کے جانوروں کے تحفظ کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ 
 عسیر ریجن میں کاشت کی جانے والی مکئی تیار 

عسیر ریجن میں کاشت کی جانے والی مکئی کی پیداوار تیار ہو گئی ہے جسے ملک بھر میں سپلائی کیا جا ئے گا

عمرہ یا نماز کی ادائیگی کےلیے پرمٹ کی شرط برقرار

ادارہ امن عامہ نے یاددہانی کرائی ہے کہ پرمٹ کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرنے والے پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے

 

 

شیئر: