العلا رائل کمیشن اور یونیسکو میں ثقافت اور ورثے کے تحفظ کا معاہدہ
العلا رائل کمیشن اور یونیسکو میں ثقافت اور ورثے کے تحفظ کا معاہدہ
بدھ 10 نومبر 2021 18:19
سعودی عرب ثقافت کے حوالے سے دنیا کے تاریخی مقامات میں سے ایک ہے( فوٹو ایس پی اے)
العلا رائل کمیشن اور یونیسکو نے ثقافت اور ورثے کے تحفظ کے لیے طویل المیعاد شراکت کا معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رائل کمیشن کی طرف سے گورنر شہزادہ بدر بن فرحان اور یونیسکو کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایڈوری ایزولے، یونیسکو میں متعین سعودی سفیر شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز اور کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمرو المدنی نے معاہدے پر پیرس میں دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کا مقصد العلا میں رونما ہونے والی ثقافتی، سماجی اور معاشی تبدیلیوں کو فروغ دینا اور مشترکہ فوائد کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔
فریقین دنیا بھر کے ماہرین کے ساتھ مل کرعلوم و معارف کی ترسیل میں حصہ لیں گے۔
شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا کہ اس معاہدے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا العلا سے متعلق تصور پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ وہ العلا کو ورثے کا انٹرنیشنل فرنٹ بنانے کے خواہاں ہیں۔
شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا کہ یونیسکو کے ساتھ شراکت کی بدولت العلا کا ماضی اورحال مستقبل سے جڑ جائے گا۔
یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ مملکت اور یونیسکو کا تعلق برسوں پراناا ہے۔ اس کی شروعات 1940 میں ہوئی تھی۔ اس وقت مملکت ہماری تنظیم کا رکن بنا تھا۔
شہزادی ھیفا سعودی سفیر شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز نے کہا کہ مملکت ثقافت کے حوالے سے دنیا کے اہم منفرد تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔