Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت کی ریاض میں تفتیشی کارروائیاں، سعودائزیشن کی خلاف ورزیاں ریکارڈ

جو ملازمتیں سعودیوں کے لیے ہیں ان پر غیرملکی کام نہ کریں- (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ وزارت کی کنٹرولر ٹیموں نے ریاض شہر کے ایک بڑے بازار میں تفتیشی کارروائیاں کی ہیں جہاں سعودائزیشن کی بیس خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 39 غیرملکیوں کو مقررہ کارروائی کے لیے متعلقہ سیکیورٹی ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان  نے بتایا کہ وزارت افرادی قوت چاہتی ہے کہ لیبر مارکیٹ میں سعودائزیشن کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر لانے میں سب لوگ تعاون کریں۔ سمارٹ موبائل کے ذریعے رپورٹ کر سکتے ہیں۔  
علاوہ ازیں سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے وزارت کے کسی بھی چینل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود مقامی شہریوں  کے لیے مقرر اسامیوں پر تعینات غیرملکیوں کے خلاف قانون محنت کی دفعہ  39 کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔ وزارت متعدد شعبوں کی ملازمتیں سعودیوں کے لیے خاص کیے ہوئے ہے۔
اس سلسلے میں تمام اداروں کو تحریری طور پر مطلع کر چکی ہے۔ علاوہ ازیں سعودی میڈیا کے ذریعے تارکین وطن کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے کہ جو ملازمتیں سعودیوں کے لیے خاص ہیں۔ ان پر کام نہ کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: