Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے تحت خواتین کے گالف مقابلے ختم

’ٹونامنٹ میں کامیاب قرار دیئے جانے والی ٹیموں کے لیے 10 لاکھ ڈالر کے انعامات مقرر کئے گئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
آرامکو کمپنی کی سرپرستی میں خواتین کے درمیان گالف مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جن میں ڈنمارک کی ایمیلی بیڈرسن کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹونامنٹ میں عالمی شہرت یافتہ خواتین کے علاوہ مقامی خواتین نے حصہ لیا۔
ٹونامنٹ میں کامیاب قرار دیئے جانے والی ٹیموں کے لیے 10 لاکھ ڈالر کے مجموعی انعامات مقرر کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ آرامکو کے تحت خواتین کے درمیان گالف مقابلہ گزشتہ سال بھی ہوا تھا جس کی کامیابی پر اب دوسری مرتبہ منعقد کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں گالف کو پروان چڑھانے کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہیں گے جن میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی گالف نے خواتین کا شعبہ بھی قائم کیا ہے جہاں گزشتہ دنوں ایک ہزار سعودی خواتین کو گالف سے متعارف کروایا گیا ہے۔

شیئر: