Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

اتوار کو بارش کا امکان 85 فیصد تک ہے۔ ( فوٹو: طقس العرب)
جدہ میں سنیچر کو مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس سے قبل طقس العرب کے حوالے سے بتایا گیا تھا بحیرہ عرب کے گھنے بادل جدہ سمیت سعودی عرب کے ساحلی علاقوں کی طرف آرہے ہیں۔
جدہ میں دن بھر بادل چھائے ر ہیں گے جبکہ اتوار کو بارش کا امکان 85 فیصد تک ہے۔
محکمہ شہری دفاع اور محکمہ موسمیات نے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی جبکہ محکمہ ٹریفک کے علاوہ میونسپلٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، ریاض اور عسیر میں موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
محکمے کے مطابق ’اسی سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ کے الحناکیہ، المہد، خیبر اور مدینہ شہر میں ہوگی ۔
ادھر ینبع میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب موسلادھار بارش کی اطلاعات ہیں جبکہ جدہ کی طرح بحیرہ احمر سے آنے والے بادلوں کا رخ ینبع کی طرف بھی ہے۔

شیئر: