Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن کی مختلف مارکیٹوں میں 3 ہزار 889  تفتیشی دورے

کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی بلدیہ نے گزشتہ تین دن میں مختلف مارکیٹوں کے 3 ہزار 889  تفتیشی دورے کیے ہیں۔
کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے پر 5 دکانوں کو سیل جبکہ 239 دکانداروں کے چالان کیے گئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بلدیہ اور دیگر سرکاری اداروں پرمشتمل مختلف تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں اور عوامی مقامات کے دورے کررہی ہیں تاکہ کورونا کے حوالے سے مقررہ ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ 

5 دکانوں کو سیل جبکہ 239 دکانداروں کے چالان کیے گئے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)

بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن میں تفتیشی ٹیموں نے متعدد مارکیٹوں کے تفتیشی دورے کیے جن میں سنگین خلاف ورزیوں پرپانچ دکانوں کو سیل کیا گیا۔  
بلدیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دکانوں اور سپراسٹورز کےعلاوہ نجی و سرکاری اداروں میں آنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ وہاں موجود اہلکاروں کو توکلنا اسٹیٹس چیک کرائیں۔ 
مقررہ ضوابط کے مطابق ایسے افراد جنہو ں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی اور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس امیون نہیں انہیں مارکیٹوں یا دفاتر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
مارکیٹوں ، نجی وسرکاری اداروں کےعلاوہ بند مقامات پر جانے والوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔

شیئر: