شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے لیے نیا اعزاز،دنیا کے بڑے ہوائی اڈوں میں شامل
گزشتہ برس 53.4 ملین مسافروں کی آمد و رفت کا ریکاڈ کی گئی (فوٹو،ایس پی اے)
جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی ۔ گزشتہ برس 53.4 ملین مسافروں کی آمد و رفت کا ریکاڈ مکمل ہونے پر دنیا کے بڑے ہوائی اڈوں میں شامل کرلیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت میں فضائی ٹریفک کے آغاز سے لے کر اب تک سب سے زیادہ مسافروں کی آمد ورفت کی وجہ سے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ کو دنیا کے’میگا ہوائی اڈوں‘کی فہرست میں درج کیا گیا۔
ایوی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2025 میں 3 لاکھ 10 ہزار پروازوں کی آمد ورفت ہوئی جبکہ 60.4 ملین بیگیج سروسز ریکارڈ کی گئی جو کہ سال 2024 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ برس 9.57 ملین آب زم زم کی بوتلوں کی ترسیل کی گئی اور 2968 فضائی کارگو فلائٹس آپریشن کیا گیا۔
جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او انجینئرمازن جوھر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ہوائی اڈے پر 5304 ملین مسافروں کی آمد ورفت کا ریکارڈ اعلی ترین آپریشنل سروسز کا ثبوت ہے۔ آئندہ برسوں میں اس تعداد کو دوگنا کرنے کےلیے کام کررہے ہیں ۔