Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا

پاکستان کے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعے کو پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا پویلین ’پاکستان دا منرل مارول‘ کے نام سے لگائے گا اور پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پویلین میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں، فیوچر منرلز فورم معدنیات میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔ معدنیات اور توانائی میں پاکستان اور سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ریاض میں پاکستان پویلین، اپریل میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کا پیش خیمہ بنے گا۔

 

شیئر: