Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں تشدد سے متاثرہ خواتین کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے سعودی پراجیکٹ

13 ماہ کا منصوبہ اپریل میں شروع کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ خواتین کے تحفظ اورانہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس انیشیٹو کو خواتین کی خیراتی تنظیم نے اقوام متحدہ کی خواتین کے ساتھ مل کر غربت سے نمٹنے کے لیے نافذ کیا تھا۔
13 ماہ کا منصوبہ اپریل میں شروع ہوا جو ایک ہزار 600 بے گھر اور کمزور یمنی خواتین اور لڑکیوں کو 15 سے 55 سال کی عمر کے درمیان براہ راست مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ پروٹیکشن سروس فراہم کرنے والوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہنر اور ٹولز بھی پیش کرتا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد سول سوسائٹی کی تنظیموں کے شراکت داروں کے ذریعے عدن اور تائز کے  گورنریٹس میں چار ہزار 800 خاندان کے افراد اور مقامی کمیونٹیز کو بالواسطہ مدد فراہم کرنا ہے جن کے پاس میدان میں وسیع تجربہ ہے۔
عراق اور یمن میں اقوام متحدہ کی خواتین کی نمائندہ دینا زوربا نے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خواتین کی خدمت کی جا سکے اور انہیں بحالی، خدمات اور ذریعہ معاش فراہم کیا جا سکے۔
دینا زوربا نے کہا کہ ’ہم ایک ممتاز کیڈر کے ذریعے نفسیاتی،سماجی اور اقتصادی مدد کے ساتھ تحفظ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ جنسی بنیاد پر تشدد کا شکار ہونے والی خواتین اور لڑکیوں کو یہ خدمات انتہائی موثر انداز میں فراہم کرنے کے لیے اس کی تربیت کی گئی ہے۔‘
پراجیکٹ ڈائریکٹر انشیرہ الجبری نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کی تعریف کی جس میں نفسیاتی اور سماجی مدد کے علاوہ صحت کی خدمات، قانونی معاونت کی خدمات، بچوں کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔
انشیرہ الجبری نے کہا کہ ذریعہ معاش کی خدمات جنسی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کو تربیت دینے اور ان کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے انہیں مالی امداد فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے عدن، لحج،طائز،حدیدہ، حضرموت، حجہ اور ماریب گورنریٹس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے منصوبے کو سپورٹ کر رہا ہے۔
اس انیشیٹو کا مقصد تھیراپیوٹک فیڈنگ، ہیلتھ کیئر اور کونسلنگ فراہم کرنا ہے۔ اس نے پہلے ہی ایک مہینے میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کی مدد کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: