Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثالی کاروبار میں سعودی خواتین 23ویں نمبر پر

ریاض.... مثالی کاروبار میں سعودی خواتین نے پوری دنیا میں 23واں نمبر حاصل کرلیا۔ مملکت میں ہر 10 اعلیٰ درجے کے تاجروںمیں 4 خواتین شامل ہیں۔ فہد الرشید نے الاقتصادیہ سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی ادارے نے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے ایک پروگرام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ 66ممالک ایسے ہیں جو سرمایہ کاری کی دنیا میں اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں۔ ان میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ 81فیصد سے زیادہ سعودی نوجوان کاروبار کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے خواہشمند نظر آنے لگے ہیں۔

شیئر: