Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے ٹارگٹڈ آپریشنز، مزید 140 حوثی ہلاک، فوجی گاڑیاں اور اسلحہ ڈپو تباہ

حوثی ملیشیا کے اہداف کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
یمن میں عرب اتحاد نے مارب اور البیضا میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 26 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے ہیں۔‘
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے پیر کو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ ’ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 19 فوجی گاڑیاں اور اسلحہ ڈپو تباہ جبکہ 140 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’  مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کےلیے فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے پچھلے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن  کی جانب سے مارب کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو  پچھلے ایک ماہ سے روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ مغربی ساحل پر  فوجی حکمت عملی کے تحت یمنی حکومت کی تمام محاذوں پر سپورٹ کے لیے  اتحادی اور یمنی فورسز کی دوبارہ تعیناتی کی گئی ہے‘۔
’حوثی ملیشیا کا اب بھی تین بندرگاہوں الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسی پر کنٹرول ہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ  اسٹاک ہوم معاہدے کی نفاذ کی نگرانی کے قابل نہیں ہے‘۔

شیئر: