Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے بنگلہ دیش کو کورونا ویکسین کا تحفہ

کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں بنگلہ دیش کو دی گئی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب کی جانب سے بنگلہ دیش کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہاکہ ڈھاکا میں سعودی سفیر عیسی بن یوسف الدحیلان نے کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں سعودی حکومت کی  طرف سے بنگلہ دیش کو تحفے کے طور پردی ہیں۔

سعودی عرب کورونا وبا کے انسداد کی عالمی کوششوں میں حصہ لے رہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)

سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے ویکسین کی خوراکیں فراہم کررہا ہے۔ کورونا وبا کے انسداد کی بین الاقوامی کوششوں میں بھی سعودی عرب حصہ لے رہا ہے، ویکسین کا تحفہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ڈھاکا میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیشی وزیر خارجہ، وزیر صحت اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ماتحت طبی و ماحولیاتی ادارے کے ڈائریکٹر، ہمراہ وفد، بنگلہ دیشی عہدیدار اور مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 

شیئر: