Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک سے کشمیر پر موقف تبدیل نہیں ہوگا، چین

نئی دہلی .... چین نے منگل کو بار پھر کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے سے کشمیر پر اسکا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد علاقے کے لوگوں کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی طرف سے گلگت اور بلتستان کو اپنا پانچواں صوبہ قرار دینے کی مذمت میں پیش کی گئی ایک تحریک پر چین نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر اس کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں یہ تحریک کنزرویٹو کے رکن پارلیمنٹ باب بلیک مین نے پیش کی تھی جو دارالعوام میں کشمیری ہندوﺅں کی حمایت پر پہلی مرتبہ خطاب کرچکے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ پاکستان نے 1947ءسے گلگت اور بلتستان پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے اور اب وہ اس متنازعہ علاقے کے انضمام کی کوشش کررہا ہے۔اس تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ یہ تحریک ایک رکن نے پیش کی ہے۔ پارلیمنٹ کی قرارداد نہیں۔

شیئر: