Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنا اب آسان

سرمایہ کاروں کو تمام خدمات آن لائن فراہم کی جائیں گی۔ (فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت سرمایہ کاری نے مملکت سے باہر رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار کے لیے قانونی طریقہ کار کو آسان بنایا ہے۔
ماضی میں انویسٹرز کو کاروبار شروع کرنے کے لیے طویل کارروائی کرنا پڑتی تھی اور مملکت آئے بغیر بات نہیں بنتی تھی- وہ لوگ جو مملکت سے باہر رہتے ہوئے سعودی عرب میں کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے لائسنس کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے بعد یہ کام آسان ہو جائے گا۔
ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں کاروبار قائم کرنے کے لیے اب صرف تین قدم درکار ہوں گے۔
سعودی وزارتِ سرمایہ کاری کی جانب سے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تجارت کے تعاون سے کیے جانے والے انیشیٹو سے کاروباری لائسنس زیادہ تیزی سے جاری کیے جائیں گے۔
سرمایہ کاروں کو سب سے پہلے وزارت خارجہ سے معاہدے کے لیے تصدیق کی درخواست کرنی ہو گی جس کے بعد وہ وزارت سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر کاروباری لائسنس کے لیے درخواست دیں گے۔
سرمایہ کاروں کو تیسرے مرحلے میں کاروبار کے معاہدے کی توثیق کرنے اور وزارت تجارت کے ساتھ کمرشل رجسٹریشن (سجل  تجاری) جاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔
سرمایہ کاروں کو کسی بھی وزارت میں جسمانی طور پر شرکت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ خدمات آن لائن فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مملکت وژن 2030 کے قومی اصلاحاتی پروگرام کے حصے کے طور پر سرمایہ کاروں کے لیے خود کو ایک پرکشش منزل کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

کاروباری لائسنس زیادہ تیزی سے جاری کیے جائیں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی سرمایہ کاری کی وزارت نے کہا ہے کہ نئی خدمات مملکت میں کمپنی کے قیام میں بنیادی تبدیلیاں لائیں گی اور سرمایہ کاروں کو ماضی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کریں گی۔
سرمایہ کاروں کو پہلے مملکت کا دورہ کرنے اور مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ اس عمل میں ڈیل کرنے کی ضرورت تھی جس میں بے کار درخواستوں اور کاغذی کارروائیوں کے ڈھیر شامل تھے۔ اب وزارتوں کے درمیان بہتر رابطے نے اس عمل کو آسان بنانے کی اجازت دی ہے۔
وزارت سرمایہ کاری ان تبدیلیوں کو مختلف زبانوں میں مارکیٹنگ مہم میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے فروغ دے گی۔

شیئر: