Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ، ملازمت اور سرحدی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں

محکمہ پاسپورٹ نے اکتوبر کے دوران گیارہ ہزار 86 فیصلے جاری کیے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اکتوبر 2021 کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف گیارہ ہزار 86 فیصلے جاری کیے۔ قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں دی گئی ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں اقامہ، محنت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم  نہ کریں۔
انہیں روزگاردیں اور نہ ان کی رہائش یا انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دسترس سے بچانے والا کوئی کام کریں۔ انہیں کسی بھی طرح کی کوئی مدد، ملازمت، رہائش یا ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سہولت دیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے میں تعاون کریں جہاں بھی اس قسم کے کسی شخص کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو فوری طور پر مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 999 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔

شیئر: