Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ 30 دن میں ایک بار ملے گا 

اجازت نامہ اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے جاری ہوگا۔(فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ’ صلاۃ و سلام اور روضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے 30 روز میں صرف ایک بار جاری ہوں گے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ  نے بیان میں کہا کہ’ صلوۃ و سلام کا اجازت نامہ اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے جاری ہوگا‘۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ مسجد نبوی میں نماز کے لیے پہلے سے بکنگ کرانا ضروری نہیں۔ وہاں نماز پڑھنے کے لیے اجازت نامے کی شرط نہیں البتہ ویکسین یافتہ ہونا ضروری ہے‘۔
کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والےہی مسجد نبوی میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔ توکلنا ایپ کے ذریعے صحت حالت کو اپ ڈیٹ کرالیا جائے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ’بارہ برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ہی کو اجازت نامے جاری ہوں گے۔ عمر کے علاوہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا بھی ضروری ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ جہاں تک مسجد نبوی کے صحنوں میں بچوں کو لے جانے کی اجازت کے امکان کا تعلق ہے تو اس حوالے سے زائرین 1966 پر مقدس مساجد کی انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: