Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب افراد ایسٹرازینیکا کی دوسری خوراک سعودی عرب میں لگوا سکتے ہیں؟

سعودی عرب آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔ (فائل فوٹو: گیٹی امیجز)
سعودی عرب آنے کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ براستہ دبئی مملکت آنا چاہتا ہوں، کورونا کا شکار ہو چکا تھا جس کے بعد ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک لگوائی دوسری سعودی عرب میں لگانا چاہتا ہوں کیا ممکن ہے؟
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر عائد پابندی کا اصول برقرار ہے۔
اس ضمن میں پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافر اگر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں تو انہیں اس بات کی اجازت ہے کہ وہ کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کریں جہاں سے مسافروں کے آنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔
غیر پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب آمد سے قبل ابشر پورٹل کے ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر رجسٹر کرانا ہوگا جس میں ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جانا لازمی ہے۔
وزارت صحت کے قانون کے مطابق مملکت آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے کے بعد کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جاتی ہےـ
بوسٹر ڈوز فائزر، بائیوٹیک، آسٹرازینکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا میں سے کوئی ایک لگائی جاتی ہے۔
سعودی عرب آنے والوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مملکت آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔
اقامہ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کورونا وبا کے باعث مقررہ وقت پر واپس نہ جانے والوں کا کیا ہوگا، کیا انہیں اقامہ تجدید کی فیس ادا کرنا ہوگی؟

غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے کے بعد کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جاتی ہےـ (فائل فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)

سعودی عرب کی اعلی قیادت نے کورونا وبا کے باعث پڑنے والے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے ایسے اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں وقتاً فوقتاً مفت توسیع کے احکامات صادر کیے تھے۔
اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں آخری توسیعی احکامات کے تحت 30 نومبر تک مملکت سے خروج وعودہ پر گئے ہوئے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کی جا رہی ہے ـ
مفت توسیع کے احکامات پر مرحلہ وار عمل کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ جوازات کا کہنا ہے کہ اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع پرعمل جاری ہےـ
جوازات کی جانب سے تارکین کو اقاموں اور خروج وعودہ کی اختیاری توسیع کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ـ
اختیاری توسیع کے لیے آجر کے ابشر یا مقیم پورٹل کے ذریعے مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

شیئر: