Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور کارکنان میں 8 ہزار چھتریاں تقسیم

’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں‘ کے عنوان سے مہم چلائے ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین، نمازیوں، اہلکاروں اور رضاکاروں میں 8 ہزار چھتریاں تقسیم کی ہیں۔
انتظامیہ ایک عرصے سے ’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں‘ کے عنوان سے چھتریاں تقسیم کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ زائرین اور نمازیوں کو چھتریاں تقسیم کرتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ عمرہ زائرین طواف کے دوران سورج کی تمازت سے محفوظ رہیں۔ مسجد الحرام کے کارکنان زائرین کی خدمت کرتے وقت دھوپ کی شدت سے محفوظ رہیں۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ جہاں زائرین اور نمازیوں کو چھتریاں تقسیم کرتی ہے وہیں کارکنان، سیکیورٹی و صحت اہلکاروں اور رضاکاروں کو بھی یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

شیئر: