Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعا، مارب اور صعدہ گورنریٹس میں حوثی ملیشیا کے 13 فوجی اہداف تباہ

اہداف میں اسلحہ ڈپو، ایئر ڈیفنس سسٹم اور ڈرون سائٹس شامل ہیں( فوٹو العربیہ)
 عرب اتحاد نے سنیچر کو کہا ہے کہ’ صنعا، مارب اور صعدہ گورنریٹس میں ٹارگٹڈ آپریشن میں حوثیوں کے 13 فوجی اہداف تباہ کیے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ان اہداف میں اسلحہ ڈپو، ایئر ڈیفنس سسٹم اور ڈرون کو آپریٹ کرنے والے آلات شامل ہیں‘۔
 اس سے  قبل عرب اتحاد نے کہا تھا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عرب اتحاد نے مارب اور البیضا گورنریٹس میں حملوں کے دوران حوثیوں کی 11 فوجی گاڑیاں اور ایک فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا جبکہ 70 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی سپورٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حوثیوں کے خلاف 19 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔
کارروائیوں کے دوران حوثیوں کےکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ڈرونز کو رکھنے اور انہیں آپریٹ کرنے کی سائٹس، سپلائی اورسپلائی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ ہم سٹاک ہوم معاہدے کے نکات سے باہر مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں‘۔

شیئر: