Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں مزید 90 حوثی ہلاک

گزشتہ روز عرب اتحاد کے حملوں میں 130 حوثی باغی مارے گئے تھے( فوٹو اے ایف پی)
یمن میں مارب اور البیضا کے قریب پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عرب اتحاد کے 29 حملوں میں مزید 90 سے زیادہ حوثی باغی مارے گئے ہیں۔
الاخباریہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ عرب اتحاد نے مارب اور البیضا دونوں گورنریٹس میں حملوں کے دوران حوثیوں کی 22 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردیں‘۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی سپورٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حوثیوں کے خلاف 6 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزیمن میں مارب اور البیضا کے قریب پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عرب اتحاد کے 27 حملوں میں  130 سے زیادہ حوثی باغی مارے گئے ہیں۔
 عرب اتحاد نے مارب اور البیضا دونوں گورنریٹس میں حملوں کے دوران حوثیوں کی 16 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردیں۔

شیئر: