Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 869 خلاف ورزیاں ریکارڈ

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 241 ریاض ریجن میں سامنے آئی ہیں۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 869 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 241 ریاض ریجن میں سامنے آئی ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 235 ، مدینہ منورہ ریجن میں 185، حائل ریجن میں 114 اور تبوک ریجن میں 48 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔  
وزارت داخلہ نے بتایا کہ حدود شمالیہ، الجوف اور نجران ریجنوں میں کورونا ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر نہیں آئی جبکہ عسیر، الشرقیہ، باحہ، جازان اور القصیم ریجنوں میں بہت کم خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔  
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر تدابیر کی پابندی جاری رکھیں اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کی جاری کردہ ہدایات کا احترام کرتے رہیں۔  

شیئر: