Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے سولوزانو گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

سری لنکن کپتان کرونارتنے نے ایک زور دار شاٹ کھیلی جو سولوزانو کے ہیلمٹ میں جا گھسی (فوٹو: اے پی)
سری لنکا اور ویسٹ انڈیا کے درمیان گیل میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی سر میں گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جہاں ایک سری لنکن کپتان ڈیمورتھ کرونارتنے نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ ناقابل شکست بنا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی،  وہیں ویسٹ انڈیز کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے کھلاڑی جیریمی سولوزانو اس وقت ایک تیز گیند کا نشانہ بنے جب سری لنکن کپتان کرونارتنے نے ایک زور دار شاٹ کھیلی جو سولوزانو کے ہیلمٹ میں جا گھسی اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔
میڈیکل ٹیم نے گراؤنڈ میں جا کر ان کی صحت کا جائزہ لیا تاہم پھر ایمبولیس بلا کر انہیں ہسپتال بھجوایا گیا۔
سری لنکن میڈیکل پینل کے ہیڈ ارویندا ڈی سیلوا نے اس حوالے سے اے ایف پی کو بتایا کہ’ان کی سکیننگ کی جا رہی ہے اور انہیں رات بھر ہسپتال میں رکھا جائے گا۔‘
اسی طرح ویسٹ انڈیز ٹیم کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وہ کولمبو کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کو رات بھر ہسپتال میں رکھا جائے گا۔
اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کے شہر گیل میں کھیلے جانے والے میچ کو کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، دو اوور ابھی باقی تھے اور میزبان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز پر کھیل ختم کیا۔
سری لنکا کے کپتان کرونارتنے نے میچ جیتنے کے بعد بیٹنگ کا انتخاب کیا اور سارا دن دھیمی بیٹنگ کی، انہوں نے پیتھم نیسانکا کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈین سپنر روستن چیز نے اوشادا، فرنینڈو اور متھیو کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر بنائی۔
یہ کرونارتنے کی ٹیسٹ کیریئر میں تیرہویں اور اس سال چوتھی سینچری ہے، جس کے بعد 2021 میں ان کے رنز 750 ہو گئے ہیں، جن میں کیریئر کی بہترین اننگ 244 رنز بھی شامل ہیں جو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی۔

شیئر: